ابنا: پشاور ميں کوہاٹ روڈ پر سيکڑوں مظاہرين رات گئے جمع ہو گئے اور بجلي کي لوڈ شيڈنگ کے خلاف احتجاج کيا. دورہ روڈ اور کوہاٹ روڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرين نے سائن بورڈز پر پتھراو کيا، بعض سائن بورڈز توڑ کر انہيں سڑک پر گھسيٹتے رہے اور ٹائرز جلا کر روڈ بلاک کر دي.مظاہرين تقريبا دو گھنٹے تک کوہاٹ روڈ پر موجود رہے اور گريڈ اسٹيشن کے سامنے دھرنا ديا. تاہم انتظاميہ کي جانب سے مسئلے کے حل کي يقين دہاني پر وہ منتشر ہو گئے.
.......
/169